ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دھونی، نہرا اور رہانے کو انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچوں سے ملے گا پریکٹس کا موقع

دھونی، نہرا اور رہانے کو انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچوں سے ملے گا پریکٹس کا موقع

Fri, 06 Jan 2017 20:31:29  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہندر سنگھ دھونی، آشیش نہرا اور اجنکیا رہانے انگلینڈ کے خلاف یہاں سی سی آئی میں اگلے ہفتے ہونے والے دوپریکٹس میچوں میں انڈیا”اے“ٹیم کے ذریعہ ضروری میچ پریکٹس حاصل کریں گے۔ان میں سے ایک میچ میں دھونی اور دوسرے میں رہانے کپتان ہوں گے۔دھونی گزشتہ دو مہینوں سے کسی مسابقتی میچ میں نہیں کھیلے ہیں، وہ 10جنوری کو ابتدائی پریکٹس میچ میں انڈیا اے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ چوٹ کے بعد واپسی کرنے والے رہانے 12جنوری کو دوسرے پریکٹس میچ میں کپتان ہوں گے۔پریکٹس میچوں کے لیے منتخب کی گئی ٹیموں میں نئے چہرے اور تجربہ کار کھلاڑی کو جگہ ملی ہے جو زخمی کے بعد یا کافی وقت بعد واپسی کر رہے ہیں۔سی سی آئی پرا سٹار کھلاڑیوں میں دھونی بھی شامل ہیں جو ہندوستان کی محدود اوور کی کپتانی چھوڑنے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ابتدائی پریکٹس میچ میں یوراج سنگھ اور آشیش نہرا کو بھی شامل کیا گیا ہے جو نو ماہ کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں،دونوں کھلاڑی آخری بار مارچ میں ورلڈ ٹی 20میں ہندوستان کیلئے کھیلے تھے۔نہرا کو آئی پی ایل کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور برطانیہ میں سرجری کرانے کے بعد سے انہوں نے ابھی تک کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیلا ہے،وہ چھ ماہ کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔


 


Share: